ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ہلیال میں شکر کارخانے کے خلاف گنّا کسانوں کا احتجاج - منی ودھان سودھا کا گھیراو

ہلیال میں شکر کارخانے کے خلاف گنّا کسانوں کا احتجاج - منی ودھان سودھا کا گھیراو

Fri, 07 Oct 2022 17:26:55    S.O. News Service

ہلیال 7 / اکتوبر (ایس او نیوز) شکر کارخانے کے مالکان کی طرف سے گنّے کی باضابطہ قیمت کا اعلان کیے بغیر شکر  کارخانے میں کام شروع کیے جانے کے خلاف ہلیال تعلقہ گنّا کاشت کاروں کی تنظیم کی جانب سے احتجاجی مظاہرا کیا گیا ۔
    
احتجاجیوں کا مطالبہ ہے کہ گنّا  کسانوں کی تنظیم کے ساتھ سیکنڈ پارٹی اگریمنٹ کرنے ، گنّے کی قیمت طے کرنے کے علاوہ دیگر مانگی پوری کی جائیں ۔ آس پاس کے تعلقہ جات سے گنّا شہر میں آنے سے روکنے کے لئے احتجاجی کاشت کاروں نے پہرے داری کی ۔ تعلقہ آفس کے سامنے دھرنا دیا گیا ۔ شہر اور اطراف  کے مختلف مقامات احتجاجی مظاہرے کیے گئے ۔ نیشنل ہائی وے جام کرنے کی کوشش کی گئی ۔ منی ودھان سودھا کا محاصرہ کیا گیا ۔ حالات پر قابو پانے کے لئے پولیس نے گنا کاشت کاروں کی تنظیم کے لیڈروں کو  گرفتار کیا تو کاشت کاروں نے اپنا احتجاج اور تیز کر دیا جس کے بعد پولیس نے شام کے وقت گرفتار کیے گئے لیڈروں کو رہا کر دیا ۔ 
    
دیش پانڈے کے خلاف غصہ : مظاہرین نے مقامی ایم ایل اے اور سینئر کانگریسی لیڈر آر وی دیشپانڈے  کے خلاف  ناراضگی  جتائی ہے ۔ ان کا کہنا ہے کہ دیشپانڈے شہر میں ہی موجود ہیں اوراحتجاجی مظاہرے والے شیواجی سرکل علاقے سے دو تین مرتبہ گزرنے کے باوجود انہوں نے پلٹ کر گنّا کسانوں سے ملاقات اور بات چیت کرنے کی کوشش نہیں کی ۔ اس بات سے ناراض کسانوں نے دیشپانڈے کے خلاف نعرے لگائے ۔

 اس دوران سابق ایم ایل اے سنیل ہیگڈے نے گنّا کسانوں کے احتجاج کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ متعلقہ قلمدان کے وزیر شنکر پاٹل کے علاوہ وزیر اعلیٰ بومئی سے ملاقات کرکے کسانوں کے مسائل ان کے سامنے رکھیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ کسان اپنے لئے انصاف مانگ رہے ہیں ایسے میں پولیس کو ان پر کسی قسم کا ظلم نہیں کرنا چاہیے اور انہیں گرفتار نہیں کرنا چاہیے۔


Share: